برکس اجلاس میں بھارتی ترجمان کے ڈرائی فروٹ کھا نے کی ویڈیو وائرل
ویڈیو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس اجلاس میں شرکا سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شرکا ان کی گفتگو سن رہے ہیں۔
فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)
برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس میں انہیں اجلاس کے دوران خشک میوہ جات کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس اجلاس میں شرکا سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شرکا ان کی گفتگو سن رہے ہیں۔
اسی دوران کیمرے کا رخ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب ہوتا ہے، جو اپنی نشست پر بیٹھے خشک میوہ جات کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔
During the BRICS Summit, while Iranian President Pezeshkian was speaking, Indian Foreign Ministry official Randhir Jaiswal stood directly behind him, constantly eating and licking his fingers.
In the end, they had to take the box of nuts away from himpic.twitter.com/2dn4q9HBkg
— China pulse 🇨🇳 (@Eng_china5) September 14, 2026
ویڈیو میں جیسوال کو دورانِ اجلاس ایک کے بعد ایک خشک میوہ کھاتے دیکھا گیا، جبکہ اسی وقت ایرانی صدر اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے۔
یہ مختصر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر ہونے لگی، جہاں صارفین کی جانب سے بھارتی ترجمان کے اس انداز پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔