کراچی:اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،ایک شخص جھلس گیا

واقعہ اکبری مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں گیس لیکیج کے بعد گھر میں آگ لگی۔ حادثے میں 45 سالہ نوید جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں گیس لیکیج کے باعث ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص بری طرح جھلس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اکبری مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں گیس لیکیج کے بعد گھر میں آگ لگی۔ حادثے میں 45 سالہ نوید جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم کا تقریباً 80 فیصد حصہ جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں موجود سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ بھڑکی، تاہم واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔