پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کے نتائج جاری کر دیے
9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان اور محمد سہیل طارق سمیت دیگر شامل ہیں۔
فائل فوٹو
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں، جبکہ کامیاب امیدواروں کے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے۔
پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹینوگرافر کی آسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان اور محمد سہیل طارق سمیت دیگر شامل ہیں۔
انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی کی ایک نشست پر ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کی آسامی کے لیے 4 امیدواروں کو حتمی کامیابی ملی، جن میں محمد اویس شریف، حافظ محمد کاشف، کومل فاطمہ اور عائشہ محمود شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 آسامیوں کے لیے 75 امیدوار تحریری مرحلہ کامیابی سے عبور کرکے انٹرویو کے لیے اہل قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں آمنہ بی بی، حرا اسد، صدف نور، ثناء امجد اور کنزہ ظفر سمیت دیگر شامل ہیں۔
ٹیپا لاہور میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار انٹرویو کے مرحلے میں پہنچ گئے۔ ان میں عامر شہزاد، محمد بلال، زبیر احمد، محمد فیصل اور شکیل احمد شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 آسامیوں کے لیے 301 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیے گئے۔ امیدواروں میں رابعہ کنول، بشریٰ مراد، رابعہ عباس، نمرہ صدیق اور سمن شبیر گوندل سمیت دیگر شامل ہیں۔
چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد غفران، شعیب حیدر، محمد احمد اعوان، محمد ذیشان وحید ملک اور عمر شہزاد شامل ہیں۔
پی پی ایس سی کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی ہدایت پر کامیاب امیدواروں کے متعلقہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔