عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ سے زائد جاری رہا، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی اور باہمی امور پر گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ سے زائد جاری رہا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد دونوں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت واپس ان کے بالترتیب سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔