ڈی آئی خان: پسند کی شادی کے تنازع پر بھائی اور مہمان لڑکی قتل
مقتولہ لڑکی اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی ، پولیس
September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ڈیرا اسماعیل خان : بورڈ آفس کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بڑے بھائی اور گھر میں آئی ہوئی ایک مہمان لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ لڑکی اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی، جہاں ملزم جو کہ لڑکی کو پسند کرتا تھا، نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔