مصری صدراور سعودی ولی عہد کی قاہرہ میں ملاقات، باب المندب میں آمدورفت کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
حوثیوں کے حملوں کا ’فیصلہ کن‘ جواب دیا جائے گا۔سعودی عرب
فوٹو سوشل میڈیا
قاہرہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔
مصر کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے باب المندب اور بحیرۂ احمر میں بحری آمدورفت کی آزادی اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدارتی دفتر کے مطابق مصر نے سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کی اور یمن کے بحران کے جامع اور پائیدار سیاسی حل کے لیے کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
گزشتہ ہفتے ایران کے اتحادی حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے مشرقی ساحل اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ آبنائے ہرمز میں آمدورفت متاثر ہونے کے بعد باب المندب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
فرانس کی درخواست پر باب المندب کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج نیویارک میں ہوگا۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کے حملوں کا ’فیصلہ کن‘ جواب دے گا۔