سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی ۔

September 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔