گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر انتقال کرگئے

مرحوم کی تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

September 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر سید امام رضا کریم انتقال کرگئے۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سید امام رضا کریم کی نماز جنازہ آج گلستان جوہر بلاک 18 میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق مرحوم کی تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں کی جائے گی۔
دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سید امام رضا کریم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔