بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

نوٹم کے تحت بھارت میں رجسٹرڈ تمام فوجی اور کمرشل طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

September 16, 2026 · قومی
بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔

نوٹم کے تحت بھارت میں رجسٹرڈ تمام فوجی اور کمرشل طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی پابندی پہلی مرتبہ 23 اپریل 2025 کو عائد کی تھی، جس کے بعد اس میں مختلف اوقات میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

حکام کے مطابق نئی توسیع کے بعد بھارتی رجسٹرڈ طیارے پاکستان کی فضائی حدود سے گزر نہیں سکیں گے اور انہیں متبادل فضائی راستے استعمال کرنا ہوں گے۔