بلال غوری کیس، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی، جبکہ بلال غوری کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

September 16, 2026 · قومی
بلال غوری کیس، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی

بلال غوری کیس، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی بلال غوری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی، جبکہ بلال غوری کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بلال غوری کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور مقدمے میں عائد بنیادی الزامات کو شواہد سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بلال غوری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صحافی بلال غوری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔