غزہ میں 6 منزلہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی جاں بحق
عمارت مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث پہلے ہی خستہ حال ہوچکی تھی۔ عمارت گرنے کے بعد اس کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی جاگرا،
غزہ میں 6 منزلہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی جاں بحق
غزہ: اسرائیلی حملوں سے پہلے ہی شدید متاثرہ 6 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 11 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق مغربی غزہ میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے تقریباً 100 افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے، جن میں 50 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بھاری مشینری اور ضروری امدادی وسائل کی کمی کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حکام کے مطابق عمارت مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث پہلے ہی خستہ حال ہوچکی تھی۔ عمارت گرنے کے بعد اس کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی جاگرا، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متاثرہ عمارت میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
غزہ میں جاری بمباری اور دیگر حالات کے باعث بڑی تعداد میں کمزور اور جزوی طور پر تباہ شدہ عمارتیں شہریوں کے لیے خطرناک بن چکی ہیں، تاہم بے گھر افراد کے پاس محفوظ مقامات کی کمی کے باعث بہت سے خاندان انہی عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔