اسلام آباد، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون مکمل سیل

احتجاج کے پیش نظر اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

September 16, 2026 · قومی
اسلام آباد، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون مکمل سیل

اسلام آباد، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون مکمل سیل

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

حکام نے ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے حساس علاقوں کی جانب جانے والے راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی رکاوٹیں قائم کردی گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف بھی رواں ماہ کے آخر میں احتجاج کی تیاری کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق احتجاج کے پیش نظر اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ریڈ زون کے اطراف ٹریفک کی روانی اور آمدورفت سے متعلق صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے۔