مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن
اُمت مسلمہ حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنائے گی ،سربراہ جے یو آئی
September 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے۔
مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے، سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویئے کو بےنقاب کر دیا۔