کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، کئی موٹر سائیکل سوار زخمی
بارش کا سلسلہ سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، عائشہ منزل، صدر اور دیگرعلاقوں میں جاری رہا
فائل فوٹو
کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم سڑکوں پر پھسلن کے سبب شہریوں کو شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی موٹر سائیکل سوزر زخمی ہو گئے۔
بارش کا سلسلہ سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور عائشہ منزل کے اطراف میں جاری رہا۔ علاوہ ازیں طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش ہوتے ہی شہر کی اہم شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔سڑکوں پر پھسلن اور گڑھوں کے باعث مختلف حادثات میں کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے، لائیو ٹریفک پولیس نے شہریوں کو تیز رفتاری سے گریزاور احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔