سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پالتو کتا سنی 13 سال کی عمر میں چل بسا

سنی تقریباً ہر لحاظ سے ان کے خاندان کے لیے بہترین ساتھی تھا۔ وہ 13 برس تک خاندان کے ساتھ رہا

September 17, 2026 · بام دنیا
سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پالتو کتا سنی 13 سال کی عمر میں چل بسا

سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پالتو کتا سنی 13 سال کی عمر میں چل بسا

باراک اوباما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنی کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ گزرے یادگار لمحات کو یاد کیا اور پالتو کتے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

پرتگیزی واٹر ڈاگ نسل سے تعلق رکھنے والا سنی اوباما خاندان کا اہم حصہ تھا۔ سابق صدر کے مطابق سنی ان کی دونوں بیٹیوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا تھا اور وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں کھیلتے ہوئے دوڑنا اسے بہت پسند تھا۔

اوباما نے بتایا کہ سنی نیند کے دوران بیٹیوں کی شرارتوں کے باوجود ان سے بے حد محبت کرتا تھا۔ وہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی گھل مل کر رہتا اور اکثر ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔

سابق امریکی صدر نے سنی کے خاندان کے پہلے پالتو کتے بو کے ساتھ تعلق کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور دونوں کے درمیان قائم رہنے والی رفاقت کو یاد کیا۔

باراک اوباما کے مطابق سنی کی کچھ عادات بھی خاصی دلچسپ تھیں۔ وہ دوسرے کتوں کے مقابلے میں انسانوں کی صحبت کو زیادہ ترجیح دیتا تھا، پانی پیتے وقت خاصا شور کرتا تھا، جبکہ حیران کن طور پر پرتگیزی واٹر ڈاگ ہونے کے باوجود اسے پانی میں بھیگنا پسند نہیں تھا۔

اوباما نے کہا کہ سنی تقریباً ہر لحاظ سے ان کے خاندان کے لیے بہترین ساتھی تھا۔ وہ 13 برس تک خاندان کے ساتھ رہا، وفاداری اور محبت کا مظاہرہ کرتا رہا اور ہمیشہ نئی مہم جوئی کے لیے تیار رہتا تھا۔