فیلڈ مارشل سے متعلق بیان پر دلی افسوس ہے: نثار کھوڑو
متعلقہ ادارے کے وقار اور احترام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے بیان کا مقصد کسی ادارے کی توہین یا اس کے وقار کو متاثر کرنا نہیں تھا۔
فیلڈ مارشل سے متعلق بیان پر دلی افسوس ہے: نثار کھوڑو
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔
اپنے تازہ بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل کے حوالے سے ان کی جانب سے دی جانے والی بات غیر ارادی تھی اور اس کا مقصد ان کے بیان سے منسوب مفہوم ہرگز نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے الفاظ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی پر دلی طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ ادارے کے وقار اور احترام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے بیان کا مقصد کسی ادارے کی توہین یا اس کے وقار کو متاثر کرنا نہیں تھا۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوئی تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔