مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حنیف جٹ انتقال کر گئے
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر آزادی چوک اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں ادا کی گئی۔
فائل فوٹو
لاہور:مسلم لیگ(ن)کے چیچہ وطنی سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد حنیف جٹ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر آزادی چوک اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں ادا کی گئیجس میں سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔