دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ ، ڈی جی آڈٹ کو ہٹا دیا گیا

انہیں او ایس ڈی کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

September 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈی جی آڈٹ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انہیں او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آڈٹ کو دفتر خارجہ کی تصدیق میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ نکلنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا، ڈی جی آڈٹ نے رپورٹ بنا کر سیکریٹری خارجہ کے دفتر پیش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آڈٹ کی رپورٹ باہر نکلنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، رپورٹ میں 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے ایک داخلی تحقیقاتی رپورٹ میں ایک سال کے دوران غیر قانونی ذرائع سے 12 ارب روپے جمع کیے جانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔