پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا

ریلیف اچھا اقدام ہے، اس ریلیف میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے، شہری

September 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں فیول سبسڈی اسکیم کا ریلیف دیا جارہا ہے۔پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع تو ہوگیا لیکن بیشتر لوگوں کو رجسٹریشن میں دشواری کا سامنا تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 100 روپے کا ریلیف اچھا اقدام ہے، تاہم اس ریلیف میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے کچھ ریلیف مل سکے۔