نہر اپر جہلم میں 3 بچوں کو پھینکنے کا واقعہ، 2 بچیوں کی لاشیں مل گئیں

تیسرے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن روک دیا گیا۔

September 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریسکیو ٹیموں کا دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا، آج صبح شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے نکالی جانے والی بچیوں میں نور فاطمہ اور فجر شامل ہیں، 8 سالہ عمر ذیشان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن روکا گیا ہے، کل صبح یہ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔