خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں،محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں،محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 10 خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے قافلے پر حملے کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔