سہیل آفریدی کی اچکزئی اور ناصر عباس سے ملاقات

سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال آئینی آزادیوں اور جمہوری اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

September 18, 2026 · قومی
سہیل آفریدی کی اچکزئی اور ناصر عباس سے ملاقات

سہیل آفریدی کی اچکزئی اور ناصر عباس سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اپوزیشن رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے سیاسی کارکنوں اور جمہوری آوازوں کے خلاف پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال آئینی آزادیوں اور جمہوری اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

رہنماؤں نے 27 ستمبر کے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ مارچ کی تیاریوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، جس میں 27 ستمبر کے مارچ سمیت آئندہ کے فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔