اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی

حال ہی میں اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس سفر کے دوران نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

September 18, 2026 · قومی
اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی

اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔

کرن خان نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس سفر کے دوران نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کرن خان نے مختلف مارننگ شوز اور کوکنگ پروگرامز کی میزبانی کے ذریعے شوبز میں اپنی شناخت بنائی۔ ان کے نرم لہجے اور سادہ انداز کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب اشتیاق بیگ اس سے قبل معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔ ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے یہ تیسری شادی بتائی جا رہی ہے۔

کرن خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔