لاہور جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
لاہور جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے خواتین کا معائنہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی لیبر روم میں داخل ہوا اور وہاں موجود خواتین کا طبی معائنہ کرنے لگا۔
واقعے کا علم ہونے پر گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرائی، جس میں مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی۔
درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔