وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم، 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل
اسکیم کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم ہے، جہاں ملک بھر میں پروگرام کی پیش رفت اور معاملات کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم، 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل
اسلام آباد: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ ٹوکنز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اسکیم کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم ہے، جہاں ملک بھر میں پروگرام کی پیش رفت اور معاملات کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوچکی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں 8 لاکھ سے زیادہ ٹوکنز جنریٹ کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹوکنز کی ریڈیمپشن کے حوالے سے پنجاب اور اسلام آباد سب سے آگے ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اسکیم کے ذریعے مستحق شہریوں تک حکومتی ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اسکیم کی نگرانی اور عملدرآمد کے دوران سامنے آنے والے مسائل کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم کے ذریعے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جارہا ہے۔