ویزا اور بینکنگ فراڈ کیسز، ایف آئی اے نے 18 کروڑ سے زائد ریکور کرلیے
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودھا ثاقب سلطان نے متاثرین میں ریکور کی گئی رقم کے چیکس تقسیم کیے۔
ویزا اور بینکنگ فراڈ کیسز، ایف آئی اے نے 18 کروڑ سے زائد ریکور کرلیے
سرگودھا: ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کرلی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ویزا فراڈ سے متعلق کیسز میں تقریباً 9 کروڑ روپے برآمد کرکے اصل حقداروں کے حوالے کردیئے گئے، جبکہ بینکنگ فراڈ کے مقدمات میں بھی 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودھا ثاقب سلطان نے متاثرین میں ریکور کی گئی رقم کے چیکس تقسیم کیے۔ رقم واپس ملنے پر متاثرین نے ایف آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مقدمات کی تفتیش کے دوران مزید ریکوری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے۔