ایران نے سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی حکام نے سوئیڈن کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدام کیا ہے۔
ایران نے سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایران نے سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور اسٹاک ہوم کی ایران سے متعلق پالیسی کو نقصان دہ قرار دیا۔
ایرانی حکام نے سوئیڈن کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدام کیا ہے۔
ایران نے سیکیورٹی معاملات میں مداخلت سے متعلق سوئیڈن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سوئیڈن میں ایران مخالف عناصر کو سرگرمیوں کی اجازت دیے جانے پر بھی اعتراض اٹھایا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سوئیڈن نے ایرانی اہلکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ اسرائیلی حکومت کے دباؤ کے تحت کیا۔ ایران نے اپنے مؤقف میں سوئیڈن کی پالیسی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر جوابی کارروائی کی ہے۔