سعودی عرب میں خطرے کے بعد وارننگ ختم کردی گئی

کچھ ہی دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے اور متعلقہ علاقوں میں جاری وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

September 19, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب میں خطرے کے بعد وارننگ ختم کردی گئی

سعودی عرب میں خطرے کے بعد وارننگ ختم کردی گئی

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی، تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

سعودی حکام کے مطابق جدہ، طائف اور ینبوع کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جبکہ اس سے قبل جمعے کی رات العلا، خمیس مشیط، جازان اور ابھا میں بھی شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا۔

کچھ ہی دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے اور متعلقہ علاقوں میں جاری وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی خبر، پیغام یا اطلاع کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے درست اور مستند ہونے کی تصدیق ضروری ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔