کوہاٹ میں عمارت کا بالائی حصہ کلیئر کرلیا گیا،آپریشن آخری مرحلے میں داخل
آپریشن مکمل ہونے کے بعد کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔حکام
کوہاٹ میں عمارت کا بالائی حصہ کلیئر کرلیا گیا،آپریشن آخری مرحلے میں داخل
کوہاٹ میں جاری سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، فورسز نے عمارت کے بالائی حصے کو کلیئر کروا کر وہاں کنٹرول سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے عمارت کے اوپری حصے کو مکمل طور پر کلیئر کرلیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید پیش قدمی جاری ہے۔
انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے علاقے کو کلیئر قرار دیے جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن مکمل ہونے کے بعد کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔