جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اغوا
مسلح افراد رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کے گھر پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔
فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو ٹانک میں ان کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کے گھر پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسفندیار کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ راستوں اور اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کا سراغ لگانے اور انہیں بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔