خواجہ غلام فریدؒ کا 129واں عرس،زائرین کی آمد جاری

ضلع پولیس نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دربار اور اطراف کے علاقوں کے علاوہ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

September 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے 129ویں عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین کی کوٹ مٹھن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس کے موقع پر دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ میں مختلف روحانی و مذہبی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جبکہ محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ محفل سماع کی صدارت سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ کررہے ہیں۔
زائرین کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ راجن پور کی جانب سے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں کھانے کی سہولت میسر آسکے۔
عرس کے موقع پر ضلع پولیس نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دربار اور اطراف کے علاقوں کے علاوہ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق اہم مقامات پر نصب نگرانی کے کیمروں کے ذریعے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے، جبکہ زائرین کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔