سی این این کا وائٹ ہائوس کوریج پر پابندی کی دھمکی مسترد کرنے کا اعلان
صدرٹرمپ نے جھوٹی خبریں شائع کرنے کا الزام لگایا تھا
امریکی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ سی این این اپنی وائٹ ہاؤس ٹیم اور اس کی منصفانہ اور درست رپورٹنگ کے پیچھے مکمل طور پر کھڑی ہے۔ ہمیں امریکی آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ ہم بغیر کسی رکاوٹ یا حکومت کی مداخلت کے رپورٹنگ کریں۔ اگر صدر ٹرمپ کا دھمکی آمیز پابندی کا اعلان عملی شکل اختیار کر گیا تو یہ اس بنیادی اور آئینی طور پر محفوظ حق پر غیر قانونی حملہ ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 ستمبر کو اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر اعلان کیا کہ وہ فوری طور پر CNN، MS NOW (سابقہ MSNBC) اور Politico کو وائٹ ہاؤس کی کوریج سے پابند کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ یہ ادارے مسلسل جعلی خبریں(fake news) اور جھوٹ شائع کرتے رہتے ہیں۔
ٹرمپ نے لکھا کہ میڈیا اداروں کو صدر، انتظامیہ یا امریکہ کے بارے میں “افسانے اور جھوٹ” رپورٹ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، اور کہا کہ مزید اداروں پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ بعد میں اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک رپورٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ “پچھلے چند سالوں کی مجموعی کہانیوں” کی وجہ سے ہے، اور انہیں منفی رپورٹنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔