کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
مسجد دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور حملے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور حملے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد ملک کی سیاسی قیادت نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔
سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملے میں ملوث دیگر عناصر اور سہولت کاروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔