اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، 3 افراد شہید

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حداتا اور حاریس کے درمیان واقع ایک مکان پر شدید فضائی حملہ کیا، جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

September 20, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، 3 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، 3 افراد شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں اور شیلنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں غزہ میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حداتا اور حاریس کے درمیان واقع ایک مکان پر شدید فضائی حملہ کیا، جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، تاہم مکان کو نشانہ بنانے والے حملے میں جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

الجزیرہ نے لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی لبنان کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ حملے کے بعد علاقے میں صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔