بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

طبی ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ شامل ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔

September 20, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق طبی ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ شامل ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، جس میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا معائنہ بھی شامل ہے۔

میڈیکل ٹیم ضروری اور جدید طبی آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے مختلف طبی ٹیسٹ اور معائنے کیے جائیں گے۔