فیول ریلیف اسکیم، پیٹرولیم ڈیلرز کا کمشنر کراچی سے رابطہ
پی پی ڈی اے نے فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے کوآرڈینیشن اجلاس بھی طلب کرلیا
فیول ریلیف اسکیم، پیٹرولیم ڈیلرز کا کمشنر کراچی سے رابطہ
کراچی: فیول ریلیف اسکیم کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسکیم کے حوالے سے انتظامی امور اور طریقہ کار پر مشاورت کے لیے کمشنر کراچی سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔
پی پی ڈی اے نے فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے کوآرڈینیشن اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس میں اسکیم کے طریقہ کار اور اس پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
خط میں پیٹرولیم ڈیلرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ رابطہ اور باہمی مشاورت کے ذریعے اسکیم سے متعلق معاملات طے کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
پی پی ڈی اے کے اجلاس میں فیول ریلیف اسکیم کے طریقہ کار، ڈیلرز کے تحفظات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔