ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر حملہ

حملہ آوروں نے کارکنان سے موبائل فونز لے لیے اور جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز کو آگ لگا دی۔

September 20, 2026 · قومی
ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر حملہ

ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر نامعلوم افراد کے حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے دوران موبائل فونز چھین لیے گئے جبکہ جلسے کے لیے موجود سامان کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم ہال میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاری جاری تھی کہ 9 سے 10 نامعلوم افراد وہاں پہنچے اور کارکنان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
درخواست گزار رمضان مروت ولد پرویز سلیم، رہائشی شاہ عالم چوک، کے مطابق حملہ آوروں نے کارکنان سے موبائل فونز لے لیے اور جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز کو آگ لگا دی۔
واقعے کی اطلاع تھانہ کینٹ میں دی گئی ہے، جبکہ حملے کے بعد جلسہ منسوخ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔