ایران اپنی فوجی صلاحیتیں مزید مضبوط کر رہا ہے: پاسداران انقلاب

اگر عوام کی سڑکوں پر موجودگی کا سلسلہ جاری رہا تو دشمن کی متعدد سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

September 22, 2026 · بام دنیا
ایران اپنی فوجی صلاحیتیں مزید مضبوط کر رہا ہے: پاسداران انقلاب(فائل فوٹو)

ایران اپنی فوجی صلاحیتیں مزید مضبوط کر رہا ہے: پاسداران انقلاب(فائل فوٹو)

تہران: پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی مسلح افواج کی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی میڈیا میں نشر ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ ایزدی نے رات کے وقت حکومت کے حامیوں کی سڑکوں پر موجودگی کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی سڑکوں پر موجودگی کا سلسلہ جاری رہا تو دشمن کی متعدد سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے کہا کہ ایران میزائل، ڈرون، کروز میزائل، سائبر نظام، الیکٹرانک جنگ اور فضائی دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

مصطفیٰ ایزدی کے بیان کے مطابق ایرانی مسلح افواج جدید دفاعی شعبوں میں اپنی استعداد بڑھانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔