این سی سی آئی اے کارروائی، غیر ملکیوں سمیت 100 افرادگرفتار

کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں 17 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

September 22, 2026 · قومی
این سی سی آئی اے کارروائی، غیر ملکیوں سمیت 100 افرادگرفتار

این سی سی آئی اے کارروائی، غیر ملکیوں سمیت 100 افرادگرفتار

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت میں ایک غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں 17 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کال سینٹر سے غیر اخلاقی نوعیت کی ایپلی کیشنز اور بھارت و برازیل سے متعلق مبینہ مالی اسکیموں کے شواہد بھی ملے ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے بعد کال سینٹر کو سیل کردیا گیا، جبکہ وہاں موجود ڈیٹا، کمپیوٹرز اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹرز کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے مراکز کے خلاف قانون کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔