ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے

عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے حکام اور وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

September 22, 2026 · بام دنیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی ایک سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے امریکا پہنچے ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے حکام اور وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت اور مشاورت متوقع ہے۔