جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اپنی تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکیں اور تجارتی جہاز رانی کے لیے پیدا ہونے والے خطرات اور حملوں کا سلسلہ ختم کریں۔

September 22, 2026 · بام دنیا
جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کی حمایت اور اسے ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ ختم کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور حوثیوں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جی 7 ممالک نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے اور ان کی حمایت کرنے سے گریز کرے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔

جی 7 وزرائے خارجہ نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکیں اور تجارتی جہاز رانی کے لیے پیدا ہونے والے خطرات اور حملوں کا سلسلہ ختم کریں۔

وزرائے خارجہ نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لاتے ہوئے سنجیدہ سیاسی عمل کی جانب واپس آئیں تاکہ خطے میں جاری تنازعات کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکے۔