پی ٹی آئی کے عادل بازئی بھی گرفتار
وفاقی دارالحکومت سے زیر حراست ارکان پارلیمنٹ کی تعداد چھ ہوگئی
پی ٹی آئی کے عادل بازئی بھی گرفتار
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو بھی حراست میں لے لیا، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت سے زیر حراست ارکان پارلیمنٹ کی تعداد چھ ہوگئی ہے
رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں عادل بازئی، سینیٹر سیف اللہ نیازی، ثنا اللہ مستی خیل، میاں جمال احسن خان، داور خان اور محمد غوث شامل ہیں۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیر حراست ارکان کو تین ایم پی او کے تحت کارروائی کا سامنا ہے
دوسری جانب تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق بھی زیر حراست ہیں۔
ادھر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستیں بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق ان درخواستوں پر آج عدالت میں کارروائی متوقع ہے