جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع۔فوجی طاقت سکیورٹی کی ضمانت نہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

وزیراعظم شہبازشریف بھی وفد کے ہمراہ شریک

September 22, 2026 · اہم خبریں
اقوام متحدہ ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہے:گوتریس

اقوام متحدہ ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہے:گوتریس

 

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی قوانین کی خلاف بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں،گزشتہ دہائی کے دوران کئی جنگیں شروع ہوئیں ،ان جنگوں کے تباہ کن دنیا بھر میں اثرات مرتب ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر ارکان بھی ہمراہ ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا ۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے خطاب میں کہا کہ جنگیں ہولناک بربریت کے ساتھ جاری رہیں،اس دوران شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،جنگوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئیں،بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا، فوجی طاقت سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

سربراہ اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حالات کشیدہ ہیں،مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال فلسطین کے دوریاستی حل میں رکاوٹ ہے،ہم اپنی آنکھوں کے سامنے دو ریاستی حل کو ختم نہیں ہونے دے سکتے۔

گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نسلی امتیاز کا خطرہ بڑھ رہا ہے،7 اکتوبر کے بعد غزہ میں بڑی تباہی ہوئی اور فلسطینیوں کی بڑی پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں،سوڈان میں اقتدار کی جنگ جاری ہے،سوڈان میں جاری جنگ شہریوں کے خلاف جنگ میں تبدیل ہو چکی۔