لاہور لبرٹی چوک پر تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 6 افراد زخمی

دونوں متاثرہ گاڑیوں میں تین، تین افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

September 23, 2026 · قومی
لاہور لبرٹی چوک پر تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 6 افراد زخمی

لاہور لبرٹی چوک پر تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 6 افراد زخمی

لاہور کے لبرٹی چوک میں تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ہنڈا سِوک نے آلٹو کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آلٹو کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری گاڑی بھی متاثر ہوئی۔

حادثے کے وقت دونوں متاثرہ گاڑیوں میں تین، تین افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی تیسری گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی ہنڈا سِوک کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔