اسلام مخالف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے،اردوان

عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی اہمیت بتدریج کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ اسلام مخالف رویوں اور مذہبی دشمنی کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے۔

September 23, 2026 · بام دنیا
اسلام مخالف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے،اردوان

اسلام مخالف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے،اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف دشمنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ رجحان وبا کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی اہمیت بتدریج کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ اسلام مخالف رویوں اور مذہبی دشمنی کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے۔

ترک صدر نے فلسطین کا معاملہ بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھاتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود نہ ہونا فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے باعث تشویش ہے۔

رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکیے اس سال بھی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔

ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے اس کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔