لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا رزلٹ جاری کردیا
کامیابی کا مجموعی تناسب 64 فیصد سے زائد رہا، جبکہ 66 ہزار سے زیادہ امیدوار امتحان میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
September 23, 2026 · قومی
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا رزلٹ جاری کردیا
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔
بورڈ کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ایک لاکھ نواسی ہزار امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 64 فیصد سے زائد رہا، جبکہ 66 ہزار سے زیادہ امیدوار امتحان میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
طلبہ اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کرکے چیک کرسکتے ہیں۔