کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ حملہ آوروں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ حملہ آوروں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔