پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

نغمے کا عنوان ’’ایک دوجے کے دل و جان‘‘ ہے، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

September 23, 2026 · قومی
پاک سعودی دوستی کو خراج، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

پاک سعودی دوستی کو خراج، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے کا عنوان ’’ایک دوجے کے دل و جان‘‘ ہے، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خصوصی نغمے میں اردو اور عربی زبانوں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، باہمی محبت اور مشترکہ اقدار کا پیغام اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ خوبصورت دھن کے ساتھ تیار کیے گئے اس نغمے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان امن، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے جذبات کو پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمے میں پاک سرزمین سے ارض حرم تک قائم مضبوط برادرانہ تعلق کی عکاسی کی گئی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ روابط کو نمایاں کیا گیا ہے۔