محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
تہران: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سربراہ پاسداران انقلاب جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران میں موجود ہیں، جہاں ان کی ایرانی قیادت اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی تفصیلی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔