پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹینٹ جنرل نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے جنرل سیکرٹری مقرر

ریاض میں سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ

September 23, 2026 · اہم خبریں

 

پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی سیکرٹری جنرل کریں گے، جس کا مرکز ریاض میں ہوگا۔

ترک وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان نے گز شتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔